19 اگست، 2024، 8:46 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85572285
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملے

تہران – ارنا – اسرائیلی ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں  کی خبر دی ہے

ارنا نے فلسطین کی السما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے یہ ڈرون حملے مغربی الجلیل اور نہاریا میں انجام پائے ہیں ۔

ان حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق   ان حملوں میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کچھ دیرپہلے اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ عکا اور نہاریا سمیت شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .